صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے جمہوریہ ہیلینک کے یوم آزادی (25 مارچ 2017) سے
قبل ہیلینک جمہوریہ کی حکومت اور اس کے عوام کو نیک خواہشات اور مبارک باد
پیش کی ہے۔ہیلینک جمہوریہ کے صدر جناب پورکوپس پاؤلو پولس کے نام اپنے ایک پیغام میں
صدرجمہوریہ نے کہا ہے
کہ ہندوستان کی حکومت ،عوام اور خود اپنی جانب سے میں
آپ کے یوم آزادی کے موقع پر جمہوریہ ہیلینک کے عوام اور حکومت کو اپنی نیک
خواہشات اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان روایتی سازگار تعلقات ہیں جن کی جڑیں عہد قدیم میں پیوستہ ہیں۔